نادیہ افغان کی بلیک بک میں شوبز کے ان کہے راز!

نادیہ افغان نے واضح کیا کہ جن پروڈیوسرز نے ان کا حق مارا، ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا

پاکستان کی ممتاز اداکارہ نادیہ افغان نے حالیہ انٹرویو میں شوبز انڈسٹری کے تلخ حقائق سے پردہ اٹھایا۔ انہوں نے بتایا کہ متعدد ڈراموں میں کام کرنے کے باوجود انہیں آج تک ان کا معاوضہ نہیں ملا۔ انہوں نے اپنی بلیک بک کا ذکر کیا، جس میں وہ ان لوگوں
کے نام درج کرتی ہیں جن کے ساتھ وہ دوبارہ کام نہیں کرنا چاہتیں، جیسے پروڈیوسرز، اداکار اور ہدایتکار

نادیہ افغان نے واضح کیا کہ جن پروڈیوسرز نے ان کا حق مارا، ان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا اور انہیں صاف کہہ دیا کہ معاوضہ نہ ملنے کی صورت میں دوبارہ تعاون ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ رزق اللہ کی دین ہے، اور وہ آج بھی کام کر رہی ہیں، مگر کئی لوگ بلیک بک میں شامل ہو چکے ہیں۔

نادیہ نے مزید بتایا کہ وہ اکثر اپنے شوہر سے اس بارے میں بات کرتی ہیں اور وہ انہیں یوٹیوب چینل کے ذریعے کمائی کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔ نادیہ افغان نے شوبز کے مختلف موضوعات پر بےلاگ خیالات کا اظہار کرنے سے کبھی گریز نہیں کیا۔

 

 

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین