وفاقی حکومت نے بجلی کی خریداری کے معاہدوں میں اہم تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت مزید 6 آئپی پیز کے ساتھ کئے گئے معاہدے ختم کر دیے جائیں گے۔ اس اقدام سے 300 ارب روپے کی بچت کی توقع ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق، یہ معاہدے مہنگی بجلی پیدا کرنے والے آئپی پیز کے ساتھ ہیں، اور ان میں 2396 میگاواٹ کی بجلی شامل ہے۔
ان میں گل احمد انرجی کے ساتھ 136 میگا واٹ، کیپکو پاورپراجیکٹ کے 1638 میگا واٹ، اور لبرٹی پاور کے 200 میگا واٹ کے معاہدے شامل ہیں۔
مزید برآں، اٹک پاور کے ساتھ 165، کوہ نور انرجی کے ساتھ 131 میگا واٹ، اور ٹپال انرجی کے ساتھ 126 میگا واٹ کی بجلی کے معاہدے بھی منسوخ کیے جائیں گے۔