چینی سرمایہ کاروں نے کراچی میں ایک ارب ڈالر کی خطیر سرمایہ کاری کے ساتھ ایک میگا میڈیکل سٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ ایف پی سی سی آئی کے ہیڈ آفس میں چینی وفد کی ایک اعلیٰ سطحی ملاقات کے دوران اس منصوبے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ کے مطابق، یہ منصوبہ پاکستان کے میڈیکل سسٹم میں اہم تبدیلیاں لائے گا، خاص طور پر کراچی کے لیے یہ ایک بڑا سماجی اور معاشی قدم ثابت ہوگا۔
یہ اہم اعلان ایف پی سی سی آئی کی پاکستان چائنا بزنس کونسل اور ایف پی سی سی آئی کی مرکزی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور، تجارت اور سرمایہ کاری کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔ اس اجلاس کی مشترکہ صدارت ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں اور چائنا پاکستان ریسرچ اینڈ انوویشن انٹرپرائزز الائنس کے صدر Meng Xiao Wei نے کی۔