وفاقی کابینہ نے کریمنل پروسیجر کوڈ ترمیمی بل کی منظوری دے دی

اسلام آباد کی حدود میں نکاح نامے میں ختم نبوت ﷺ کے حلف کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا

وفاقی کابینہ نے کریمنل پروسیجر کوڈ ترمیمی بل کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے کریمنل پروسیجر ترمیمی بل اور نکاح نامے میں ختم نبوت ﷺ کا خانہ شامل کرنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں کریمنل پروسیجر ترمیمی بل اور اسلام آباد میں نکاح نامے میں ختم نبوت ﷺ کے حلف کو شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔

کریمنل پروسیجر ترمیمی بل کی تفصیلات:

ایف آئی آر درج کرنے کا نظام مزید آسان بنایا جائے گا۔

تفتیش کے لیے پولیس جدید آلات اور فرانزک طریقے استعمال کر سکے گی۔

گواہوں کے آڈیو اور ویڈیو بیانات ریکارڈ کیے جا سکیں گے۔

خواتین، 12 سال سے کم عمر بچوں، معذور افراد اور 70 سال سے زائد عمر کے افراد اپنی سہولت کے مطابق بیان ریکارڈ کروا سکیں گے۔

ٹرائل کورٹ ایک سال میں مقدمے کا فیصلہ سنائے گی، تاخیر کی صورت میں ہائی کورٹ سے جواب طلبی ہوگی۔

اپیل کا فیصلہ 6 ماہ سے ایک سال کے اندر کیا جائے گا۔

ای-آفس کا نفاذ:
وزارت آئی ٹی نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے 18 ڈویژنز میں ای-آفس مکمل طور پر نافذ کر دیا گیا ہے، جس سے پیپر لیس اکانومی کا خواب پورا ہوگا اور 230 ملین روپے سالانہ کی بچت ہوگی۔ وزیراعظم نے وزارت آئی ٹی اور متعلقہ حکام کو اس کارکردگی پر سراہا۔

دیگر فیصلے:

پارا چنار میں ادویات کی قلت دور کرنے کے فوری اقدامات کی ہدایت۔

نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیومیٹرک پالیسی فریم ورک 2024 کی منظوری۔

انٹلیکچوئل پراپرٹی ٹریبیونل، کوئٹہ کے قیام کی منظوری۔

اقوام متحدہ ثالثی کنونشن پر دستخط کی منظوری۔

ہزارہ الیکٹرک پاور کمپنی کو کوہستان کے بجلی معاملات دینے کا فیصلہ۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ایچ آر منیجر کی اپیل مسترد کر دی گئی۔

نکاح نامے میں ختم نبوت ﷺ کے حلف کا اضافہ:
کابینہ نے اسلام آباد کی حدود میں نکاح نامے میں ختم نبوت ﷺ کے حلف کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی اور مشترکہ مفادات کونسل کو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی رپورٹس بھیجنے کی منظوری دی۔

اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ تمام وزارتیں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کریں۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین