بھیک دینے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کئی بھیک مانگنے والے گروہ بھی سامنے آئے ہیں

بھیک دینے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: نئے سال سے بھارت میں بھیک دینے والوں کے خلاف قانون نافذ کیا جائے گا۔ گداگری کے خلاف جاری مہم میں تو ہمیشہ بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی جاتی رہی ہے، لیکن اب بھیک دینے والوں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق، بھارتی شہر اندور میں یکم جنوری 2025 سے فقیروں کو بھیک دینے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ نے شہر کو گداگروں سے پاک کرنے کے لیے مہم شروع کر دی ہے۔ اب اگر کوئی شخص یکم جنوری کے بعد بھیک
دیتے ہوئے پایا جائے گا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

کلکٹر اندور، اشیش سنگھ نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں پہلے ہی بھیک مانگنے پر پابندی تھی، لیکن اس کا اثر نہ ہونے کے برابر تھا۔ حالانکہ بھکاریوں کے خلاف کارروائی کی گئی تھی، مگر ان کا طاقتور مافیا انہیں فوراً ضمانت دلوا لیتا تھا۔ اس
لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب بھیک دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کئی بھیک مانگنے والے گروہ بھی سامنے آئے ہیں، جن کے خلاف دوبارہ آبادکاری کا عمل شروع کر دیا
گیا ہے۔یاد رہے کہ وفاقی وزارتِ سماجی انصاف و انسانی حقوق نے اندور سمیت بھارت کے 10 شہروں میں بھکاریوں کو آزاد کرنے کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ بھی شروع کیا ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین