190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل مکمل، فیصلہ 23 دسمبر کو سنایا جائے گا
خصوصی احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل مکمل کر لیا اور فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جو23دسمبر بروز سوموار سنایا جائے گا۔
کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں جج ناصر جاوید رانا نے کی، جہاں وکیل صفائی نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ سماعت تقریباً 8 گھنٹے 15 منٹ تک جاری رہی، جس دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی عدالت میں موجود رہے۔
عدالت نے دونوں جانب سے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک دن قبل نیب کے وکیل نے بھی اپنے دلائل مکمل کر لیے تھے۔