بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کا جنسی مجرموں کو نامرد بنانے کے قانون کا مطالبہ

پریتی زنٹا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ایکس" پر لکھا کہ یہ ایک اہم اقدام ہے

بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کا جنسی مجرموں کو نامرد بنانے کے قانون کا مطالبہ

بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پریتی زنٹا نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جنسی جرائم میں ملوث افراد کو نامرد بنانے کے لیے ایک سخت قانون بنایا جائے۔

یہ مطالبہ اطالوی وزیراعظم جیورجیا میلونی کی طرف سے اپنے ملک میں اسی قسم کے قانون کی کوششوں کے بعد سامنے آیا ہے۔

پریتی زنٹا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ایکس” پر لکھا کہ یہ ایک اہم اقدام ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بھارتی حکومت بھی مستقبل میں ایسے قوانین متعارف کرائے گی۔

انہوں نے اپنے مداحوں سے سوال کیا، "کیا یہ وقت نہیں کہ ہم ایسے جرائم کے خلاف عدم برداشت کا مظاہرہ کریں؟”

اطالوی حکومت نے پہلے ہی اس حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، اور پریتی زنٹا چاہتی ہیں کہ بھارت بھی ایسے اقدامات کرے تاکہ جنسی جرائم پر سختی سے قابو پایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین