منہاج یونیورسٹی لاہور:CRIMAکے زیر اہتمام پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ پر آگاہی سیمینار

منہاج یونیورسٹی لاہور:CRIMAکے زیر اہتمام پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ پر آگاہی سیمینار

لاہور:سنٹر آف ریسرچ اینڈ انوویشن ان میری ٹائم افئیرز (CRIMA) منہاج یونیورسٹی لاہور اور ’’Plastech‘‘ کے اشتراک سے گزشتہ روز ’’Sustainable Plastic Waste Management‘‘ کے موضوع پر سیمینار منعقد کیا گیا ۔سیمینار کا مقصد پلاسٹک ویسٹ کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے اور اس کا پائیدار حل تلاش کرنے کے لیے شعور بیدار کرنا تھا۔

منہاج یونیورسٹی لاہور:CRIMAکے زیر اہتمام پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ پر آگاہی سیمینار منہاج یونیورسٹی لاہور:CRIMAکے زیر اہتمام پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ پر آگاہی سیمینار

سیمینار میں منہاج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک ویسٹ کی موثر مینجمنٹ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے تحقیق اور انوویشن کا کردار کلیدی ہے اور منہاج یونیورسٹی اس مقصد کے
لیے اہم اقدامات کر رہی ہے۔

منہاج یونیورسٹی لاہور:CRIMAکے زیر اہتمام پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ پر آگاہی سیمینار منہاج یونیورسٹی لاہور:CRIMAکے زیر اہتمام پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ پر آگاہی سیمینار

ماہر ماحولیات اور آرکیٹیکٹ سعید احمد چیمہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک ویسٹ کو ری سائیکل کرنے اور اس کے دوبارہ استعمال کو فروغ دینے کے لیے عوامی اور نجی شعبے کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ اشیائے خورونوش خریدتے وقت پلاسٹک بیگز کو استعمال کرکے باہر پھینکنے کی بجائے ان کو ایک بڑے بیگز میں ڈال کر علیحدہ رکھیں اور اس کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائیں ڈائریکٹر (CRIMA) نے سیمینار کے آغاز میں سنٹر کا تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ CRIMA میری ٹائم افئیرز کے مختلف پہلوؤں پر تحقیق کر رہا ہے اور اس سیمینار کا انعقاد پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ جیسے حساس موضوع پر شعور اجاگر کرنے کی ایک کاوش ہے۔

سیمینار میں ڈپٹی ڈائریکٹر CRIMA محمد خاور ، ڈاکٹر وقاصیہ نعیم رابعہ شفیق، اور اقراء منظور سمیت منہاج یونیورسٹی کے مختلف تعلیمی شعبہ جات کے اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ سیمینار کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن ہوا جس میں شرکاء نے گیسٹ سپیکر سعید احمد چیمہ سے پلاسٹک ویسٹ کے حل کے حوالے سے مختلف سوالات کیے۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین