شاہین آفریدی کا بی پی ایل میں ڈیبیو، فارچیون باریشال سے معاہدہ

بی پی ایل کا آغاز 30 دسمبر سے ہوگا جس میں 7 ٹیمیں حصہ لیں گی

شاہین آفریدی کا بی پی ایل میں ڈیبیو، فارچیون باریشال سے معاہدہ

لاہور:پاکستان کے معروف فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی ٹیم فارچیون باریشال کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بی پی ایل کی دفاعی چیمپئن فارچیون باریشال نے شاہین کی شمولیت کی تصدیق کر دی ہے۔ بی پی ایل کا آغاز 30 دسمبر سے ہوگا جس میں 7 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ یہ ایونٹ ایک ماہ سے زائد عرصے تک جاری رہے گا، اور شائقین کرکٹ کو کئی معروف کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھنے کا موقع ملے گا۔

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ اور فائنل ڈھاکہ میں ہوگا، جبکہ دیگر گروپ میچز میرپور اور سلہٹ میں کھیلے جائیں گے۔

شاہین شاہ آفریدی پاکستان کے ان چند کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے ٹی 20 انٹرنیشنلز میں 100 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ یہ سنگ میل انہوں نے حال ہی میں جنوبی افریقہ کے خلاف ڈربن میں ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں عبور کیا۔

شاہین شاہ آفریدی کو یہ منفرد اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ بین الاقوامی کرکٹ کے تینوں فارمیٹس (ٹیسٹ، ون ڈے، ٹی 20) میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین