ٹرمپ کی ہندوستان پر 100 فیصد محصولات عائد کرنے کی دھمکی

اگر وہ چارج لینا چاہتے ہیں، تو ہم بھی ان پر وہی چارج نافذ کریں گے

ٹرمپ کی ہندوستان پر 100 فیصد محصولات عائد کرنے کی دھمکی

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے امریکی مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کرنا جاری رکھا تو امریکا بھی جوابی ٹیکس عائد کرے گا۔

پیر کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا
اگر وہ ہم پر ٹیکس لگائیں گے، تو ہم بھی ان پر ویسا ہی ٹیکس لگائیں گے۔ٹرمپ نے بھارت پر الزام لگایا کہ وہ امریکی مصنوعات پر غیرمعمولی محصولات عائد کر رہا ہے، جب کہ امریکا نے اس کے بدلے بھارت پر کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا۔

انہوں نے کہا
تقریباً ہر چیز پر بھارت ہم سے بھاری ٹیکس لے رہا ہے، اور ہم ان پر کچھ بھی نہیں لگا رہے۔یہ بیان چین کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدے پر سوال کے جواب میں دیا گیا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ بھارت اور برازیل ان ممالک میں شامل ہیں جو امریکی مصنوعات پر زیادہ محصولات عائد کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا
اگر بھارت ہم سے 100 فیصد ٹیکس وصول کرتا ہے، تو ہم ان سے کچھ نہ لیں؟ ایسا نہیں ہوگا۔ اگر وہ چارج لینا چاہتے ہیں، تو ہم بھی ان پر وہی چارج نافذ کریں گے۔

ٹرمپ انتظامیہ کے کامرس سیکریٹری پک ہاورڈ لوٹنک نے باہمی تعاون کو اہم موضوع قرار دیا۔
انہوں نے کہا
آپ ہمارے ساتھ جس طرح کا سلوک کریں گے، بدلے میں آپ کو بھی ویسا ہی رویہ دیکھنے کو ملے گا۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین