پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کی میزبانی پہلی بار گوادر میں

یہ تقریب 11 جنوری 2025 کو بروز ہفتہ منعقد ہوگی

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کی میزبانی پہلی بار گوادر میں

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پلیئرز ڈرافٹ کی میزبانی پہلی بار بلوچستان کے خوبصورت ساحلی شہر گوادر کو سونپ دی گئی۔ یہ تقریب 11 جنوری 2025 کو بروز ہفتہ منعقد ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ گوادر جیسے اہم اور دلکش شہر میں پلیئرز ڈرافٹ کا انعقاد نہ صرف علاقے کی ثقافتی اہمیت کو اجاگر کرے گا بلکہ اس کی اقتصادی اور سیاحتی اہمیت کو بھی دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا گوادر نہ صرف اپنی ساحلی خوبصورتی بلکہ اسٹریٹجک اہمیت کی وجہ سے پاکستان کے روشن مستقبل کی علامت ہے۔ پی ایس ایل ڈرافٹ کی میزبانی یہاں کروانے کا مقصد اس خطے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام فرنچائزز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو 11 جنوری کو گوادر میں خوش آمدید کہنے کے منتظر ہیں۔ پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو سلمان نصیر نے اس موقع پر کہا

گوادر کو پلیئرز ڈرافٹ کے لیے منتخب کرنا ہمارے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہم پی ایس ایل کو پاکستان کے ہر کونے تک پہنچانا چاہتے ہیں اور دنیا کو پاکستان کی خوبصورتی دکھانا چاہتے ہیں۔

پی سی بی نے پلیئرز ڈرافٹ کے وقت اور مقام کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ کھلاڑیوں کی ریٹینشن اور ریلیگیشن سے متعلق اعلانات دسمبر کے آخر میں متوقع ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین