اسلام آباد: ملک بھر میں رجسٹرڈ دینی مدارس اور ان میں زیر تعلیم طالب علموں کی تفصیلات ایوان بالا میں پیش کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں رجسٹرڈ مدارس کی مجموعی تعداد 17 ہزار ہے، جبکہ ان مدارس میں زیر تعلیم طالب علموں کی تعداد 22 لاکھ 49 ہزار 520 تک پہنچ چکی ہے۔
پنجاب میں 10 ہزار 12 مدارس رجسٹرڈ ہیں، جن میں 6 لاکھ 64 ہزار 65 طالب علم زیر تعلیم ہیں۔ سندھ میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 2 ہزار 416 ہے، جہاں 1 لاکھ 88 ہزار 182 طالب علم تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
بلوچستان میں رجسٹرڈ مدارس کی کل تعداد 575 ہے، جن میں 71 ہزار 815 طالب علم زیر تعلیم ہیں۔ خیبرپختونخوا میں مدارس کی تعداد 4 ہزار 5 ہے، جہاں سب سے زیادہ 12 لاکھ 83 ہزار 24 طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
آزاد کشمیر میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 445 ہے، جن میں 26 ہزار 787 طالب علم زیر تعلیم ہیں۔ اسلام آباد میں 199 مدارس رجسٹرڈ ہیں، جہاں 11 ہزار 301 طالب علم تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ گلگت بلتستان میں رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 86 ہے، جہاں 4 ہزار 346 طالب علم زیر تعلیم ہیں۔