خیبرپختونخوا میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس، ضلع کرم میں بنکرز ختم کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، وزیرداخلہ محسن نقوی، کورکمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری کے پی سمیت دیگر کی شرکت

پشاور: خیبرپختونخوا کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ضلع کرم میں نجی بنکرز ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ضلع کرم کی صورتحال پر خیبرپختونخوا ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، وزیرداخلہ محسن نقوی، کورکمانڈر پشاور، چیف سیکرٹری کے پی، آئی جی اور متعلقہ کابینہ اراکین نے شرکت کی۔

اجلاس میں کرم میں قیام امن کے لیے صوبائی حکومت کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا کو کرم کی صورتحال اور گرینڈ جرگے کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   اپنے خلاف درج ایف آئی آر کو تعلیمی ڈگریاں سمجھتا ہوں: علی امین گنڈاپور

وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو کرم میں امن کی صورت حال کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ کرم میں امن اولین ترجیح ہے، صوبے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد کار بڑھانے میں سپورٹ کریں گے۔

اجلاس کے دوران ایپکس کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ ضلع کرم میں تمام بنکرز کو ختم کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ علاقے سے اسلحے کے رجحان کے خاتمے کے لیے بات چیت بھی جاری ہے تاکہ مستقبل میں ناخوشگوار واقعات سے بچا جاسکے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اس موقع پر کہا کہ امن کے قیام کے لیے تمام توانائیاں بروئے کار لائی جائیں گی، امن و امان کے لیے وفاقی حکومت بھی تعاون کرے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امن کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین