نو مئی واقعات کے 25 ملزمان کو فوجی عدالتوں سے سزائیں سنا دی گئیں
راولپنڈی:پاکستان کی تاریخ کے سیاہ دن، 9 مئی کے دوران پرتشدد واقعات میں ملوث 25 افراد کو فوجی عدالتوں نے سزا سنا دی ہے۔ ان افراد پر فوجی تنصیبات، شہدا کی یادگاروں اور اہم مقامات پر حملوں کا الزام تھا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، 9 مئی کے پرتشدد واقعات پاکستان کی تاریخ کا ایک تاریک باب ہیں، جنہوں نے پوری قوم کو شدید صدمے سے دوچار کیا۔ ان واقعات کے دوران نفرت اور جھوٹ پر مبنی سیاسی بیانیے کے تحت منظم حملے کیے گئے، جن میں فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اور شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ملزمان کے خلاف ناقابل تردید شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں اور انہیں قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے سزائیں دی گئی ہیں۔
آئی ایس پی آر نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ سزائیں ان افراد کے لیے تنبیہ ہیں جو سیاسی پروپیگنڈے اور جھوٹ کا شکار ہو کر قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرتے ہیں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں مکمل انصاف اُس وقت ہوگا جب ان کے ماسٹر مائنڈز اور منصوبہ بندی کرنے والوں کو قانون اور آئین کے مطابق سزا دی جائے گی۔
13 دسمبر 2024 کو سپریم کورٹ کے سات رکنی بنچ نے زیر التواء مقدمات کے فیصلے جلد کرنے کا حکم دیا۔ یہ مقدمات سپریم کورٹ کے سابقہ حکم کی وجہ سے التواء کا شکار تھے۔
سزا پانے والے ملزمان کی فہرست
جان محمد خان ولد طور خان: جناح ہاؤس حملے میں ملوث، 10 سال قید بامشقت
محمد عمران محبوب ولد محبوب احمد: جناح ہاؤس حملے میں ملوث، 10 سال قید بامشقت
راجہ محمد احسان ولد راجہ محمد مقصود: جی ایچ کیو حملے میں ملوث، 10 سال قید بامشقت
رحمت اللہ ولد منجور خان: پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان حملے میں ملوث، 10 سال قید بامشقت
انور خان ولد محمد خان: پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث، 10 سال قید بامشقت
محمد آفاق خان ولد ایم اشفاق خان: بنوں کینٹ حملے میں ملوث، 9 سال قید بامشقت
داؤد خان ولد امیر زیب: چکدرہ قلعہ حملے میں ملوث، 7 سال قید بامشقت
فہیم حیدر ولد فاروق حیدر: جناح ہاؤس حملے میں ملوث، 6 سال قید بامشقت
زاہد خان ولد محمد خان: ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث، 4 سال قید بامشقت
یاسر نواز ولد امیر نواز خان: پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث، 2 سال قید بامشقت
عبدالہادی ولد عبدالقیوم: جناح ہاؤس حملے میں ملوث، 10 سال قید بامشقت
علی شان ولد نور محمد: جناح ہاؤس حملے میں ملوث، 10 سال قید بامشقت
داؤد خان ولد شاد خان: جناح ہاؤس حملے میں ملوث، 10 سال قید بامشقت
عمر فاروق ولد محمد صابر: جی ایچ کیو حملے میں ملوث، 10 سال قید بامشقت
بابر جمال ولد محمد اجمل خان: پی اے ایف بیس میانوالی حملے میں ملوث، 10 سال قید بامشقت
محمد حاشر خان ولد طاہر بشیر: جناح ہاؤس حملے میں ملوث، 6 سال قید بامشقت
محمد عاشق خان ولد نصیب خان: جناح ہاؤس حملے میں ملوث، 4 سال قید بامشقت
خرم شہزاد ولد لیاقت علی: ملتان کینٹ چیک پوسٹ حملے میں ملوث، 3 سال قید بامشقت
محمد بلاول ولد منظور حسین: جناح ہاؤس حملے میں ملوث، 2 سال قید بامشقت
سعید عالم ولد معاذ اللہ خان: پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث، 2 سال قید بامشقت
لئیق احمد ولد منظور احمد: آئی ایس آئی آفس فیصل آباد حملے میں ملوث، 2 سال قید بامشقت
علی افتخار ولد افتخار احمد: جناح ہاؤس حملے میں ملوث، 10 سال قید بامشقت
ضیا الرحمان ولد اعظم خورشید: جناح ہاؤس حملے میں ملوث، 10 سال قید بامشقت
عدنان احمد ولد شیر محمد: پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث، 10 سال قید بامشقت
شاکر اللہ ولد انور شاہ: پنجاب رجمنٹل سینٹر مردان حملے میں ملوث، 10 سال قید بامشقت
دیگر ملزمان کو بھی مختلف مدت کی قید بامشقت دی گئی ہے، جن میں جناح ہاؤس، جی ایچ کیو، اور دیگر مقامات پر حملوں میں ملوث افراد شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ریاست 9 مئی کے مقدمے میں مکمل انصاف مہیا کرے گی اور تشدد کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے ختم کیا جائے گا۔