بلوچستان میںسردی کی شدید لہر، تالابوں اور سڑکوں پر پانی جم گیا

بلوچستان میںسردی کی شدید لہر، تالابوں اور سڑکوں پر پانی جم گیا

کوئٹہ : ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں شدید سردی کی لہر جاری ہے، جس کے باعث تالابوں اور سڑکوں پر موجود پانی جم گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کی وجہ سے تالابوں، جوہڑوں اور سڑکوں پر پانی جما ہوا ہے۔

گزشتہ روز بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے کے نتیجے میں ضلع قلات میں درجہ حرارت منفی 7، کوئٹہ اور زیارت میں منفی 6، جبکہ نوکنڈی میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ، مالم جبہ، چترال، دیر، مری، راولاکوٹ اور گلگت بلتستان کے کئی اضلاع میں بھی پارہ نقطہ انجماد سے نیچے چلا گیا۔

کوئٹہ، زیارت، قلات اور چاغی میں درجہ حرارت کئی دنوں سے نقطہ انجماد سے نیچے ہے اور آئندہ ایک ہفتے تک سردی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شدید سرد رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ قلعہ عبداللہ، پشین، کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ اور ڑوب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین