پالتو بلی سوکن بن گئی، بیوی نے شوہر پر مقدمہ دائر کردیا

جج نے اس درخواست کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا

پالتو بلی سوکن بن گئی، بیوی نے شوہر پر مقدمہ دائر کردیا
بھارت:بھارت کی ایک خاتون نے کرناٹکا ہائی کورٹ میں اپنے شوہر کے خلاف ظلم کا مقدمہ دائر کیا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ ان کا شوہر ان سے زیادہ گھر کی پالتو بلی کا خیال رکھتا ہے، جس کی وجہ سے وہ نظرانداز محسوس کرتی ہیں۔

اس انوکھے اور مضحکہ خیز مقدمے میں خاتون نے الزام لگایا کہ جب بھی وہ شوہر کے اس رویے پر اعتراض کرتی ہیں تو دونوں کے درمیان بحث ہوتی ہے، جو تلخ کلامی تک پہنچ جاتی ہے۔ مزید یہ بھی شکایت کی گئی کہ بلی نے کئی بار خاتون پر حملہ کیا اور انہیں نوچ ڈالا، لیکن شوہر نے اس پر کوئی کارروائی نہیں کی۔

جج نے اس درخواست کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور خاتون کو سختی سے ڈانٹ پلائی۔ جسٹس ایم ناگاپراسنا نے کہا کہ شکایت میں ظلم یا ہراسانی کا کوئی خاص الزام نہیں لگایا گیا، بلکہ مدعیہ نے صرف یہ کہا کہ شوہر بلی کی زیادہ پرواہ کرتا ہے۔

عدالت نے کہا کہ ایسی غیر ضروری شکایات بھارت کے عدالتی نظام میں تاخیر کا باعث بنتی ہیں اور اس طرح کے معاملات کو عدالت میں لانے سے گریز کرنا چاہیے۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین