بشار الاسد کے ستارے گردش میں، اہلیہ نے علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا

علیحدگی کے بعد برطانیہ جانے کی خواہشمند ہیں

بشار الاسد کے ستارے گردش میں، اہلیہ نے علیحدگی کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا
ماسکو: شام کے معزول صدر بشار الاسد کی اہلیہ، اسماء الاسد، نے روس کی عدالت میں اپنے شوہر سے علیحدگی کے لیے درخواست دائر کردی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، اسماء الاسد، جو شام کے بحران کے بعد شوہر کے ساتھ روس منتقل ہوئی تھیں، اب علیحدگی کے بعد برطانیہ جانے کی خواہشمند ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسماء الاسد نے ماسکو میں موجودہ طرز زندگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ ان کے مطابق، روس میں قیام ان کی توقعات کے برعکس ہے، اور وہ برطانیہ میں نئی زندگی شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

یاد رہے کہ شام کے صدر بشار الاسد کو باغیوں کے اقتدار پر قبضے کے بعد ملک چھوڑ کر روس میں پناہ لینی پڑی تھی۔ اس دوران ان کے خاندان کو بھی مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جس میں اب ازدواجی تعلقات کی کشیدگی بھی شامل ہوگئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین