بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر سہارنپور میں ایک شادی کے دن دُلہن کی طرف سے کی جانے والی عجیب و غریب فرمائش نے ماحول میں ہلچل مچادی۔
رپورٹس کے مطابق شادی کی ایک رسم کے دوران دُلہن نے دُلہے سے شراب، چرس اور مٹن (بکرے کا گوشت) کا مطالبہ کیا۔ دُلہے نے دُلہن کی شراب کی خواہش تو پوری کر دی، مگر جب اس نے چرس اور مٹن کا مطالبہ کیا تو یہ بات دونوں کے درمیان جھگڑے کا سبب بن گئی۔
دُلہا اس بات پر اتنا تنگ آیا کہ اس نے اپنے خاندان کو اس جھگڑے میں شامل کر لیا، اور پھر دونوں خاندان تھانے پہنچ گئے۔ پولیس کی تفتیش کے دوران، دُلہے کے اہل خانہ نے دُلہن پر یہ الزام عائد کیا کہ وہ خاتون نہیں بلکہ تیسری جنس سے تعلق رکھتی ہے۔
پولیس کے مداخلت کے بعد دونوں خاندانوں نے معاملے کو تھانے سے باہر حل کرنے کا فیصلہ کیا اور نہ ہی کسی کی طرف سے رپورٹ درج کرائی گئی۔ پولیس کے مطابق، دونوں خاندان آپس میں بات کرکے مسئلہ حل کرنے کے خواہشمند تھے۔