ڈی جی آئی ایس پی آر کی آج اہم پریس کانفرنس متوقع

جنرل احمد شریف چوہدری موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات کریں گے

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، آج دوپہر 2 بج کر 30 منٹ پر ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی پریس کانفرنس میں ملکی سلامتی، موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور دیگر اہم امور پر روشنی ڈالیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اس سے قبل کہا تھا کہ اگر فوج کا کوئی فرد ذاتی فائدے کے لیے سیاسی ایجنڈے کو فروغ دینے کی کوشش کرے تو خوداحتسابی کا نظام فوری حرکت میں آتا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے یہ پریس کانفرنس ایسے وقت میں کی جا رہی ہے جب ملک کو مختلف اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔ یہ توقع کی جا رہی ہے کہ جنرل احمد شریف چوہدری موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات کریں گے اور مستقبل کے اقدامات سے متعلق اہم نکات شیئر کریں گے۔

آج کی پریس کانفرنس میں قومی سلامتی اور دیگر اہم موضوعات پر عوام کو آگاہی دینے کے لیے اہم معلومات فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین