یکم جنوری کو ملک بھر میں بینک بند رکھنے کا اعلان

یہ اعلان عوام کو پیشگی اطلاع دینے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے

کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بدھ، یکم جنوری 2025 کو بینک تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت تمام بینک، ترقیاتی مالیاتی ادارے، اور مائیکروفنانس بینک عوام کے لیے بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق بینکوں کی یہ تعطیل سالانہ کیلنڈر کے مطابق ہے، اور اس روز کوئی عوامی لین دین نہیں ہوگا۔ تاہم، بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی پر موجود ہوں گے، اور اندرونی امور نمٹائیں گے۔

ترجمان نے مزید وضاحت کی کہ یہ فیصلہ سال کے آغاز پر ضروری مالیاتی امور کو نمٹانے اور داخلی حساب کتاب کو ترتیب دینے کے لیے کیا جاتا ہے۔ عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی مالیاتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے یکم جنوری سے قبل ہی اپنے امور مکمل کرلیں۔

یہ اعلان عوام کو پیشگی اطلاع دینے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین