پاکستانی شہریت کے حصول کے لیے پاکستان میں کم از کم 5 سال قیام ضروری قرار

وفاقی کابینہ نے پاسپورٹ اور شہریت کے قوانین میں تبدیلی کی منظوری دی

پاکستانی شہریت حاصل کرنے کے لیے کم از کم 5 سال پاکستان میں رہنا ضروری ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔

کابینہ نے فیصلہ کیا کہ جو لوگ بیرون ملک جا کر بھیک مانگیں گے، ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے جائیں گے اور انہیں بھاری جرمانے ادا کرنے ہوں گے۔

وفاقی کابینہ نے پاسپورٹ اور شہریت کے قوانین میں تبدیلی کی منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق، پاکستانی شہریت کے لیے پاکستان میں کم از کم 5 سال رہنا ضروری ہوگا۔

یہ فیصلہ افغان خواتین کی پاکستانی مردوں سے شادی کی قانونی حیثیت کے بعد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

مقبول ترین