بیروزگاری کے خاتمے کے لئے حکومت کو اہم ترین تجویز

ہر سال لاکھوں نوجوان مارکیٹ میں آ رہے ہیں جنہیں پبلک سیکٹر میں ملازمتیں دینا ممکن نہیں

لاہور:بیروزگاری کے خاتمے کے لئے حکومت کو اہم ترین تجویز

تفصیلات کے مطابق انٹرپرینیور اور چیئرمین چلتن پیورپاکستان نجم مزاری نے کہا ہے کہ ہر سال لاکھوں نوجوان مارکیٹ میں آ رہے ہیں جنہیں پبلک سیکٹر میں ملازمتیں دینا ممکن نہیں۔ حکومت کو اس بات پر فوری منصوبہ بندی کرنا چاہیے تاکہ نوجوان جدید ہنر سیکھ کر چھوٹے کاروبار کرنے کی طرف راغب ہوں۔

اپنے دفتر میں ایک وفد سے بات کرتے ہوئے نجم مزاری نے کہا کہ حکومت کو اس طرح کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے جس کے تحت میٹرک اور ایف اے کے بعد نوجوانوں کے رجحانات کو سمجھا جائے اور پھر انہیں مناسب سمت دی جائے۔ اگر نوجوان کوئی ہنر سیکھنا چاہتے ہیں تو انہیں جدید ہنر سکھایا جائے تاکہ وہ ملک میں رہ کر اچھا روزگار حاصل کر سکیں یا بیرون ملک کام کے لیے بھیجے جا سکیں۔

جو نوجوان مزید تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں یا دوسرے شعبوں میں جانے کے خواہشمند ہیں، ان کی بھی رہنمائی کی جانی چاہیے۔ نجم مزاری نے مزید کہا کہ چونکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہر سال لاکھوں نوجوانوں کو پبلک سیکٹر میں ملازمتیں نہیں دے سکتیں، لہٰذا انہیں خود کاروبار کی طرف راغب کیا جائے اور اس مقصد کے لیے بینکوں کو آسان شرائط پر قرض دینے کا پابند کیا جائے، اس میں حکومت بھی مدد کرے تاکہ معیشت کو بہتر بنایا جا سکے۔ نجم مزاری نے کہا کہ موجودہ حالات میں روایتی طریقوں کو چھوڑ کر انوویشن کی طرف قدم بڑھانا ہوگا تاکہ ہم عالمی منڈیوں میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

مقبول ترین