سعودی عرب میں اعضاء عطیہ کرنے والے 200 افراد کو شاہی تمغے دینے کی منظوری دے گئی ہے
ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے انسانیت کے عظیم عمل میں حصہ لینے والے 200 سعودی شہریوں کو تیسرے درجے کا شاہ عبدالعزیز تمغہ دینے کی منظوری دی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ان 200 مرد و خواتین نے اپنی زندگی میں یا دماغی موت کے بعد اعضاء عطیہ کرنے کی رضا مندی ظاہر کی، جس پر انہیں اس اعزاز سے نوازا جا رہا ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں جسمانی اعضاء عطیہ کرنے کی مہم کے تحت عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے ایوان شاہی کئی اقدامات کرتا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، خون کا عطیہ کرنے والوں اور اعضاء عطیہ مہم میں اپنا نام درج کرانے والے افراد کو بھی اس کار خیر پر شاہی تمغوں سے نوازا جاتا ہے۔
شاہی تمغہ حاصل کرنے والے افراد کے ناموں کا سرکاری سطح پر باضابطہ اعلان بھی کیا جاتا ہے تاکہ ان کی قربانی اور انسانی خدمت کو سراہا جا سکے۔