موٹروے پر خوفناک حادثہ، 10 افراد جاں بحق، 17 شدید زخمی

حسن ابدال موٹروے M-14 پر تیز رفتار بس بہاولپور سے اسلام آباد آنے کے دوران بے قابو ہوکر اُلٹ گئی

حسن ابدال:حسن ابدال کے قریب موٹروے پر تیز رفتار بس کے اُلٹنے سے 10 افراد جاں بحق اور 17 شدید زخمی ہوگئے، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق حسن ابدال موٹروے M-14 پر تیز رفتار بس بہاولپور سے اسلام آباد آنے کے دوران بے قابو ہوکر اُلٹ گئی۔ اس افسوسناک حادثے میں 10 افراد کی جانیں ضائع ہو گئیں، جبکہ 17 شدید زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ فتح جنگ کے قریب پیش آیا، جہاں بس کا ڈرائیور غفلت، لاپرواہی اور تیز رفتاری کے باعث گاڑی پر قابو نہیں پا سکا۔

موٹروے پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ 8 ایمبولینسوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال فتح جنگ منتقل کیا۔ حادثہ کا شکار بس کو کرین کی مدد سے سیدھا کیا گیا تاکہ امدادی کارروائیاں تیز کی جا سکیں۔

مقامی حکام نے اس حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور اس کے ذمہ دار ڈرائیور کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین