لاہور :منہا ج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا سے 15 رکنی وفد نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا، دورہ کی قیادت علی حسن نے کی نائب صدر منہاج القرآن بریگیڈیئر(ر) اقبال احمد خان، ڈائریکٹر دفتر امورِ خارجہ جی ایم ملک اور ڈپٹی ڈائریکٹر شکیل احمد طاہر نے مہمانوں کا استقبال کیا۔
وفد نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے بھی ملاقات کی، ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا علم امن اور بھائی چارے کا فروغ ہمارا مشن ہے، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مصطفوی تعلیمات کی روشنی میں نوجوانوں کے اخلاق و کردار سنوار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا منہاج القرآن کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیاں پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں، علم کی بنیاد پر اتحاد امت کے فروغ کی کوششیں کر رہے ہیں ۔
وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی عالمی خدمات کو سراہا۔ وفد میں شعبہ تعلیم کی نمایاں شخصیات، سماجی کارکنان اور بزنس کمیونٹی کے معزز افراد شامل تھے۔وفد نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے بھی ملاقات کی، وفد نے جامع مسجد شیخ الاسلام میں نماز جمعہ ادا کی اور چیئرمین سپریم کونسل صاحبزادہ پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خصوصی خطاب سماعت کیا۔ بعد ازاں وفد نے منہاج القرآن کے مختلف دفاتر کا دورہ کیا اور مشن کی کاوشوں کو سراہا۔ وفد نے وزٹ کو نہایت خوشگوار اور یادگار قرار دیا۔ وفد نے شہزاد بھٹی اور رعلی حسن کی دعوت پر مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔