2024 میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے دنیا کو جکڑ لیا، عالمی موسمیاتی ادارہ

گرین ہاؤس گیسوں کی سطح میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے، جو مستقبل میں مزید گرمی بڑھا سکتا ہے

2024 میں موسمیاتی تبدیلی کے خطرناک اثرات نمایاں ہو گئے ہیں، جنہوں نے دنیا بھر میں معیشتوں، معاشروں اور قدرتی ماحول کو متاثر کیا ہے۔ بڑھتی گرمی اور شدید موسمی حالات نے انسانی زندگی کو مشکلات میں ڈال دیا ہے، اور ان کے تدارک کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے

تفصیلات کے مطابق، ورلڈ میٹرولوجیکل آرگنائزیشن (ڈبلیو ایم او) کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2024 میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ یہ اثرات پہاڑی چوٹیوں سے لے کر سمندر کی گہرائی تک ہر جگہ محسوس کیے جا رہے ہیں، جس سے معاشرتی اور اقتصادی سطح پر شدید نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) کے مطابق، 2024 اب تک کا گرم ترین سال ہوگا، جو ایک دہائی کی بے مثال انسانی گرمی کا غماز ہوگا۔ گرین ہاؤس گیسوں کی سطح میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے، جو مستقبل میں مزید گرمی بڑھا سکتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتیرس نے اپنے سال نو کے پیغام میں کہا کہ پچھلی دہائی نے دنیا کو انسانی تاریخ کی گرم ترین دہائی دکھائی ہے۔ گرمی انہیں متنبہ کرتی ہے کہ ہمیں فوری طور پر کارروائی کرنی ہوگی، تاکہ ہم 2025 تک کاربن کے اخراج میں کمی کر سکیں اور قابل تجدید توانائی کی طرف جا سکیں۔

ڈبلیو ایم او کے سیکرٹری جنرل سیلسٹے سالو نے کہا کہ وہ 2024 کے دوران عالمی درجہ حرارت کے اعداد وشمار شائع کریں گے اور موسمی رجحانات کی مکمل رپورٹ مارچ 2025 میں پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ درجہ حرارت کا ہر اضافہ اہم ہے کیونکہ یہ موسمیاتی تبدیلی کے سلسلے میں خطرات کو بڑھاتا ہے، جو تقریباً روزانہ کی بنیاد پر مشاہدہ کی جا سکتی ہیں۔

موجودہ سال میں موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں ریکارڈ توڑ بارشیں، سیلاب، اور انسانی نقصان دیکھنے میں آیا ہے، جس نے دنیا کے ہر براعظم کو متاثر کیا ہے۔ سمندری طوفانوں نے بھی بڑی تباہی پھیلائی ہے۔

2025 میں کرائیواسفیئر یعنی برف کی چادریں، سمندری برف اور منجمد زمینوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ یہ سال یونیسکو اور ڈبلیو ایم او نے برفانی گلیشیئرز کے تحفظ کا بین الاقوامی سال قراد دیا ہے۔

ورلڈ ویدر ایٹریبیوشن اینڈ کلائمیٹ سینٹرل کی ایک رپورٹ کے مطابق، 29 مطالعہ کیے گئے موسمی واقعات میں سے 26 میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے شدت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 2024 میں بڑھتے ہوئے خطرناک موسم کے 41 اضافی دن شامل ہوئے، جس سے انسانی صحت اور ماحولیاتی نظام کو سخت نقصان پہنچا

متعلقہ خبریں

مقبول ترین