اداکارہ نیلم منیر نے شادی کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے پوڈکاسٹ میں اپنی صحت اور خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ازدواجی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔
تفصیلات کے مطابق، گزشتہ ماہ ایسی خبریں سامنے آئیں تھیں کہ اداکارہ نیلم منیر دسمبر 2024 کے اختتام تک شادی کرلیں گی۔ تاہم، حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران نیلم منیر نے اس بات کو واضح کیا ہے کہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
پوڈکاسٹ میں نیلم منیر نے فٹنیس، ذہنی صحت، اور خوبصورتی کے موضوعات پر بات چیت کی۔ جب ان سے ذاتی زندگی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کا شادی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
اداکارہ نے واضح طور پر کہا کہ نہ وہ کسی تعلق میں ہیں اور نہ ہی ان کا مستقبل قریب میں شادی کرنے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آنے والا وقت ہی بتائے گا کہ ان کے موجودہ فیصلے کتنے صحیح ہیں۔
گزشتہ ماہ نومبر میں سوشل میڈیا پیجز پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ نیلم منیر دسمبر 2024 تک دبئی میں شادی کر لیں گی، لیکن نیلم نے ان افواہوں کو رد کردیا ہے۔ اب انہوں نے صاف الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ ان کا فی الحال شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔