چاکلیٹ میں موجود تھیوبرومین زیادہ مقدار میں نقصان دہ ہو سکتا ہے اور انسانی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق، تھیوبرومین کی زیادہ مقدار دل کی دھڑکن سے متعلق مسائل پیدا کر سکتی ہے اور انسانی جسم کے لیے زہریلی ہوسکتی ہے۔
چاکلیٹ کو کوکوا کے بیجوں سے بنایا جاتا ہے، اور اس میں ایک کیمیکل تھاوبرومین موجود ہوتا ہے۔ اگرچہ چاکلیٹ کا زیادہ استعمال مختلف صحت کے مسائل جیسے وزن میں اضافہ، دانتوں کی خرابی، دل کی بیماریاں، ٹائپ 2 ذیابیطس اور ہائی کولیسٹرول کا باعث بن سکتا ہے، لیکن کیا یہ جان لیوا بھی ہو سکتا ہے؟ جواب ہے؛ جی ہاں۔
تھیوبرومین اعصابی نظام، نظام تنفس، اور قلبی نظام میں مداخلت کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں جسم میں زیادہ پیشاب خارج ہوتا ہے۔ بہت زیادہ مقدار میں یہ دل کی دھڑکن کو تیز کرنے، پسینہ آنے، کانپنے، بھوک ختم کرنے، شدید سر درد اور بلڈ پریشر میں کمی کا سبب بن سکتی ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق، انسان کے جسمانی وزن کے ہر کلوگرام کے لیے 1000 ملی گرام تھیوبرومین کی مقدار زہر ثابت ہو سکتی ہے۔ اگر کسی شخص کا وزن تقریباً 68 کلو ہے، تو اس کو زہریلے اثرات کے لیے تقریباً 68000 ملی گرام تھیوبرومین کھانا ہوگا۔