ریکوڈک ڈیل پر حتمی فیصلہ نہیں ہوا:وفاقی وزیر پٹرولیم کی وضاحت

سعودی عرب کے ساتھ ریکوڈک پر مذاکرات جاری ہیں اور یہ مثبت انداز سے آگے بڑھ رہے

وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے واضح کیا ہے کہ ریکوڈک پروجیکٹ پر سعودی عرب کے ساتھ کوئی ڈیل طے نہیں ہوئی، لیکن بات چیت مثبت ہو رہی ہے۔ ڈیل کی منظوری کی خبریں درست نہیں ہیں، اور اس کے جائزے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

اسلام آباد میں بیٹ رپورٹرز کے ساتھ ملاقات کے دوران وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے ریکوڈک پروجیکٹ پر سعودی عرب کے ساتھ ڈیل کی خبروں کی تردید کر دی۔

مصدق ملک نے بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ ریکوڈک پر مذاکرات جاری ہیں اور یہ مثبت انداز سے آگے بڑھ رہے ہیں، تاہم ابھی تک کوئی بھی ڈیل فائنل نہیں ہوئی ہے۔

انہوں نے اپنی توقع ظاہر کی کہ 2025 کے اوائل میں ریکوڈک پر سعودی عرب کے ساتھ ڈیل کی تکمیل کا قوی امکان ہے۔

وزیر پٹرولیم نے یہ بھی واضح کیا کہ سعودی عرب کے ساتھ ڈیل کی کابینہ سے منظوری کی خبریں نہیں سچ ہیں۔ لیکن اس معاملے کو دیکھنے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی بنائی گئی ہے جس نے اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین