دفتر خارجہ کے نئے ترجمان سینئر سفارت کار شفقت علی خان مقرر

پہلے روس اور پولینڈ میں پاکستانی سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں

سینئر سفارت کار شفقت علی خان کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ وہ روس اور پولینڈ میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔ موجودہ ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ کو فرانس میں سفیر تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں سینئر سفارت کار شفقت علی خان کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے۔ شفقت علی خان اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے یورپ کے عہدے پر تعینات ہیں اور وہ پہلے روس اور پولینڈ میں پاکستانی سفیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اس وقت دفتر خارجہ کے ترجمان کے فرائض ممتاز زہرہ بلوچ سرانجام دے رہی ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ انہیں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی تجویز پر فرانس میں پاکستانی سفیر کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین