محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ 2025 میں دو سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے۔ ان گرہنوں میں سے چند پاکستان میں نظر نہیں آئیں گے، جبکہ بعض دیگر ممالک میں قابل دید ہوں گے
محکمہ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ سال 2025 میں دو سورج اور دو چاند گرہن ہوں گے۔ پہلا چاند گرہن 14 مارچ کو متوقع ہے، جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8:57 پر شروع ہوگا۔ تاہم، پاکستان میں دن ہونے کی وجہ سے یہ گرہن دکھائی نہیں دے گا۔
رواں سال کا دوسرا جزوی چاند گرہن 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب کو ہونے کی توقع ہے۔ اس کا آغاز رات 8:28 پر ہوگا اور یہ 1 بج کر 55 منٹ پر ختم ہوگا۔ یہ چاند گرہن پاکستان کے ساتھ ساتھ یورپ، ایشیاء، اور افریقا میں بھی دیکھا جا سکے گا۔
سال 2025 میں پہلا سورج گرہن 29 مارچ کو ہوگا، جو پاکستان میں نظر نہیں آئے گا۔ دوسرا سورج گرہن 21 سے 22 ستمبر کے درمیان ہوگا۔ پاکستان میں رات کے وقت ہونے کی وجہ سے یہ بھی یہاں دکھائی نہیں دے گا۔ یہ سورج گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 11:30 پر شروع ہوگا اور رات 2:54 پر اختتام پذیر ہوگا