مدینہ منورہ میں حاضری دینے والوں کے لیے اہم خوشخبری

نسک موبائل ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنے کی شرط بدستور برقرار رہے گی۔

زائرین کے لیے خوشخبری ہے کہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔

حرمین شریفین کی انتظامیہ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری بیان کے مطابق ریاض الجنہ میں ایک سال کے دوران نوافل کی ادائیگی پر عائد پابندی کو ختم کر دیا گیا ہے۔ اب زائرین اس مقدس مقام پر متعدد بار نوافل ادا کر سکتے ہیں، لیکن نسک موبائل ایپ کے ذریعے اجازت نامہ حاصل کرنے کی شرط بدستور برقرار رہے گی۔

نئی پالیسی کے تحت زائرین ہر 20 منٹ کے وقفے سے نسک ایپ کے ذریعے نیا پرمٹ لے سکتے ہیں، جس سے انہیں بار بار عبادت کا موقع فراہم ہوگا۔

مسجد نبوی ﷺ میں موجود زائرین بھی نئے نظام کے تحت موبائل ایپ کا استعمال کرتے ہوئے ریاض الجنہ میں داخلے اور نوافل کی ادائیگی کے لیے اجازت نامے حاصل کر سکیں گے۔

یہ فیصلہ زائرین کے لیے عبادت کو مزید آسان اور سہولت بخش بنانے کے لیے کیا گیا ہے، جسے عوام نے خوب سراہا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین