دوائیوں کا کثرت سے استعمال کس ذہنی مرض کا سبب بن سکتا ہے؟

محققین نے تقریباً 3,000 بالغوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا

ایک حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیند کی عام دوائیں ڈیمینشیا سے جڑی ہو سکتی ہیں۔ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے محققین نے یہ جانا ہے کہ جو لوگ نیند کی ادویات کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، ان میں ڈیمینشیا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق کے نتائج کے مطابق، نیند کی ادویات کی نوعیت اور مقدار اس خطرے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ مزید برآں، یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ مختلف نسلوں کے لوگوں میں خطرے کے عوامل اور بیماری کی شدت میں فرق پایا جاتا ہے۔

محققین نے تقریباً 3,000 بالغوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا، جن میں مطالعے کے آغاز پر ڈیمینشیا کی علامات نہیں تھیں۔ سفید فام شرکاء میں، جو باقاعدگی سے نیند کی دوائیں استعمال کرتے تھے، ان میں ڈیمینشیا ہونے کا امکان ان لوگوں کے مقابلے میں 79 فیصد زیادہ تھا جو شاذ و نادر ہی یہ دوائیں لیتے تھے۔

دوسری جانب، سیاہ فام شرکاء میں نیند کی دوائیوں کے زیادہ استعمال نے ان کے ڈیمینشیا کے خطرے میں نمایاں اضافہ نہیں کیا

متعلقہ خبریں

مقبول ترین