شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے اسلام قبول کر لیا؟ وائرل تصویر کی حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان اور گوری خان کی ایک تصویر نے ہلچل مچا دی ہے

بالی ووڈ کے مشہور اداکار شاہ رخ خان اور ان کی بیوی گوری خان کا شمار انڈسٹری کے پسندیدہ اور مقبول ترین جوڑوں میں ہوتا ہے۔ 1991 میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد سے ان کے درمیان محبت، باہمی احترام اور سمجھ بوجھ کا رشتہ قائم ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں کا تعلق مختلف مذہبی پس منظر سے ہے، جہاں شاہ رخ خان مسلمان ہیں، وہیں گوری ہندو ہیں، لیکن ان کے مذہبی اختلافات نے کبھی بھی ان کی ذاتی زندگی کو متاثر نہیں کیا۔

شاہ رخ اور گوری نے اپنے بچوں، آریان خان اور سہانا خان، کو دونوں مذاہب کی تعلیمات اور روایات سکھائی ہیں۔ حال ہی میں، سوشل میڈیا پر گوری خان، شاہ رخ اور ان کے بیٹے آریان کی ایک تصویر منظر عام پر آئی ہے جس نے نئی بحث کو جنم دیا ہے۔

تنازع اس وقت شروع ہوا جب کچھ تصاویر منظر پر آئیں جن میں شاہ رخ خان اور گوری خان کو مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ان کے ساتھ آریان خان بھی موجود ہیں۔

ان تصاویر کے پیش نظر کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ شاہ رخ نے گوری کو اسلام قبول کرنے کے لیے مجبور کیا ہے اور اب گوری خان مسلمان ہو چکی ہیں۔

تصاویر کی وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بھگدڑ مچ گئی۔ کچھ صارفین نے اس خبر کو حقیقت سمجھتے ہوئے گوری کے اسلام قبول کرنے پر شدید تنقید کی، جبکہ دوسروں نے اس تصویر کی حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے اسے اے آئی سے تیار کردہ جعلی امیج قرار دیا جو حقیقتاً درست ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین