چین میں بارشوں کے موسم کے دوران ایک سڑک زیر آب آ جاتی ہے، جو اس کی دلکشی میں مزید اضافہ کرتی ہے۔یونگ وو روڈ، چین کی قدیم ترین بستیوں میں سے ایک، ووچینگ کو ہمسایہ بستیوں اور کاؤنٹیوں سے ملانے والی واحد سڑک ہے۔
چین کی پویانگ جھیل، برسات کے موسم میں زیر آب آ جاتی ہے، جس کی وجہ سے ڈرائیوروں کو ایک منفرد اور دلکش تجربہ حاصل ہوتا ہے جب وہ اس سڑک پر چلتے ہیں، جو صاف پانی میں ڈوبی ہوئی ہوتی ہے۔
یہ5.05 کلومیٹر طویل سڑک سیدھا پویانگ جھیل سے گزرتی ہے، جو چین کی میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ سڑک صوبہ جیانگشی کے مشہور سیاحتی مقامات میں شامل ہے۔
لیکن برسات کے موسم میں، خاص طور پر موسم بہار کے دوران، یونگ وو روڈ سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز بن جاتی ہے جب پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوجاتی ہے۔
برسات کے دوران، آس پاس کی جھیل کی سطح قریباً 18.6 میٹر تک پہنچ جاتی ہے، اور یہ سڑک کے کچھ حصوں کو ہلکا سا ڈوبا دیتی ہے۔
یہ قدرتی منظر یونگ وو روڈ کو "زیر آب چین کی سب سے خوبصورت سڑک” میں تبدیل کر دیتا ہے۔