کاروباری جعلسازی، ٹرمپ کو 10 جنوری 2024ء کو سزا سنائی جائے گی

ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار دیے جانے کے باوجود صدر کے طور پر خدمات انجام دینے والے امریکا کے پہلے صدر ہوں گے

واشنگٹن:امریکی عدالت نے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے ان کی سزا کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جج نے کاروباری اطلاعات میں جعلسازی کے مقدمے میں ٹرمپ پر عائد فرد جرم کو برقرار رکھا ہے، لیکن امکان یہ ہے کہ انہیں جیل کی سزا نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کو امریکا کی 51ویں ریاست بنانے کی تجویز پیش کردی

عدالت نے ٹرمپ کو سزا سنائے جانے کی تاریخ 10 جنوری مقرر کی ہے۔

ٹرمپ نے یہ درخواست کی تھی کہ سزا سنانے کی سماعت حلف برداری سے پہلے روکی جائے، لیکن عدالت نے یہ درخواست بھی مسترد کر دی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ مجرم قرار دیے جانے کے باوجود صدر کے طور پر خدمات انجام دینے والے امریکا کے پہلے صدر ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین