شوہر سے علیحدگی، ڈانسر سے تعلقات پر بھارتی کرکٹر کی اہلیہ نے وضاحت کردی

یہ حقائق کے منافی ہیں۔ اس ٹرولنگ کے ذریعے میرے کردار کی توہین ہوئی ہے

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر، یوزویندر چہل کی اہلیہ اور معروف ڈانسر دھناشری ورما نے اپنے شوہر سے علیحدگی کی افواہوں پر پہلی بار بات کی ہے۔

انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے، دھناشری ورما نے ایک مشہور نوٹ لکھا، جس میں انہوں نے بیان کیا کہ "گزشتہ چند دن میرے اور میرے خاندان کے لیے انتہائی مشکل رہے۔ ان تحریروں کا سب سے زیادہ متاثر کن پہلو یہ ہے کہ یہ حقائق کے منافی ہیں۔ اس ٹرولنگ کے ذریعے میرے کردار کی توہین ہوئی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے اپنا نام اور ساکھ بنانے کے لیے بہت محنت کی ہے، میری خاموشی کمزوری نہیں بلکہ قوت کی علامت ہے۔ آن لائن پلیٹ فارمز پر مجھ سے وابستہ منفی معلومات بار بار پھیلتی رہیں۔

قبل ازیں، سال کے آغاز کے صرف چھ دن بعد ہی ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں پھیلنا شروع ہوگئیں، اور ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے یہاں تک تصدیق کی کہ اس جوڑے کے درمیان حالات اچھے نہیں ہیں، اور دونوں نے علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ افواہیں اس وقت مزید زور پکڑ گئیں جب یوزویندر چہل اور دھناشری نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا اور کرکٹر نے اپنی اہلیہ کی تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دیں۔ جبکہ دھناشری ورما نے بھی یوزویندر کو ان فالو کیا ہے، لیکن انہوں نے کرکٹر کی تصاویر کو حذف نہیں کیا۔

یہ سب کچھ ہونے کے بعد دونوں کی علیحدگی کے بارے میں خبریں تیزی سے پھیلیں، لیکن ابھی تک دونوں کی طرف سے کسی بھی قسم کی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دھناشری، جو کہ ایک ڈینٹسٹ سے ڈانسر اور کوریوگرافر بنی، مشہور ریئلٹی شو "جھلک دکھلا جا” کا حصہ رہی ہیں۔

دھناشری اور یوزویندر چہل نے 8 اگست 2020 کو منگنی کی تھی اور 22 دسمبر 2020 کو گڑگاؤں میں ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین