سعودی عرب میں 13 ملین افراد میڈیکل انشورنس کے ساتھ منسلک

جبکہ 14 لاکھ ایسے اہل خانہ ہیں جو غیرملکی کارکنوں کی کفالت میں ہیں

ریاض: سعودی عرب میں میڈیکل انشورنس کے ساتھ منسلک افراد کی تعداد 13 ملین تک پہنچ گئی ہے، جس میں سعودی اور غیرملکی دونوں شامل ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، انشورنس کونسل کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نجی شعبے کے کارکنوں کے لیے لازمی میڈیکل انشورنس سکیم سے فائدہ اٹھانے والے افراد میں 20 لاکھ سعودی شہری اور 24 لاکھ ان کے اہل خانہ شامل ہیں۔

میڈیکل پالیسی کے تحت رجسٹرڈ غیرملکی کارکنوں کی تعداد 7.2 ملین ہے جبکہ 14 لاکھ ایسے اہل خانہ ہیں جو غیرملکی کارکنوں کی کفالت میں ہیں۔

میڈیکل انشورنس کونسل کی ترجمان، ایمان الطریفی نے کہا ہے کہ اس بڑی تعداد میں شامل افراد کے میڈیکل انشورنس پالیسی میں شامل ہونے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انشورنس پروگرام کے تحت معیاری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین