لاہور: پاکستان میں کم از کم تنخواہ کو ایک ہزار ڈالر کے مساوی مقرر کرنے کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ درخواست فہمید نواز ایڈووکیٹ نے جمع کرائی ہے جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان برطانیہ کی کالونی رہا ہے اور یہاں وہی قوانین نافذ ہیں۔ کیسز میں بھی امریکی اور برطانوی عدالتوں کے فیصلوں کو تسلیم کیا جاتا ہے۔
مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں امریکی اور برطانوی لیبر قوانین کو نافذ کیا جانا چاہیے تاکہ محنت کش طبقہ عالمی معیار کے مطابق مراعات حاصل کر سکے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ امریکا اور برطانیہ کی طرح پاکستان میں بھی کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر کی جائے تاکہ عوام کی زندگی کے معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔
پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کرنے کی درخواست دائر
پاکستان میں امریکی اور برطانوی لیبر قوانین کو نافذ کیا جانا چاہیے تاکہ محنت کش طبقہ عالمی معیار کے مطابق مراعات حاصل کر سکے