ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں، کیسز عالمی سطح پر لے جائیں گے:عمران خان 

ہم اپنے کیسز کو بین الاقوامی سطح پر لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں

راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا اور ہم اپنے قانونی کیسز کو بین الاقوامی سطح پر لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کی بہن، علیمہ خان، نے یہ بیان دیا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ دونوں سے رجوع کر چکے ہیں، مگر کوئی بھی ہماری باتوں پر کان دھرنے کو تیار نہیں ہے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ آج ہمیں جیل کے اندر جانے سے روک دیا گیا، جس کے بعد ہم پیدل چل کر اندر والے گیٹ تک پہنچے۔ پہلے تو پورے خاندان کو اندر جانے کی اجازت ملتی تھی، مگر اب بانی پی ٹی آئی تک رسائی میں سختی کی گئی ہے۔ یہ ایک طرح کا تشدد ہے، کیونکہ ذاتی معالج تک بھی ملنے نہیں دیا جا رہا۔ جب بانی پی ٹی آئی ضرورتیں بیان کرتے ہیں تو ان کے ساتھ مزید مشکلات پیدا کی جاتی ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ جا چکے ہیں، مگر کوئی ہماری بات سننے کو تیار نہیں۔ اب ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، ہم اپنے کیسز کو بین الاقوامی سطح پر لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ پاکستان اقوام متحدہ کا رکن ہے اور ہم تمام بین الاقوامی اداروں سے رجوع کرنے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین