مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نظیر محمد عیاد نے پاکستان میں جامعہ الازہر کا کیمپس قائم کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بنیادی مقاصد میں اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ عربی ثقافت کی فروغ دینا شامل ہے۔ یہ اعلان وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کے ساتھ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات کے دوران کیا گیا۔
وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر نظیر محمد عیاد نے بتایا کہ جامعہ الازہر میں 40 فیصد سے زیادہ طالبات زیر تعلیم ہیں، اور اسلامی تعلیمات کے حامل اس ادارے نے خواتین کی تعلیم کی بھرپور حمایت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جامعہ الازہر کا قیام دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔
مفتی اعظم نے کہا کہ پاکستان کو چاہیے کہ اپنے علما کو مصر بھیجیں تاکہ وہ دنیا کی قدیم ترین درسگاہوں میں سے ایک کے تجربات اور تعلیمات سے فائدہ اٹھا سکیں۔ وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کا جامعہ الازہر کو پوری اسلامی دنیا کے لیے بے حد اہم قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ان کی وزارت تعلیم جامعہ الازہر کے کیمپس کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا خواب ہے کہ اس تعلیمی ادارے کا دورہ کروں جو اسلامی تعلیمات کا مرکز ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام سرکاری اسکولوں میں عربی زبان کی کلاسز شروع کی گئی ہیں تاکہ اسلام کی حقیقی تعلیمات سے آگاہی پیدا کی جا سکے۔ مزید برآں اس بات کو یقینی بنا لیں کہ خواتین پاکستان کے تمام شعبہ ہائے زندگی میں مساوی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
مصر کے مفتی اعظم کا پاکستان میں جامعہ الازہر کا کیمپس قائم کرنے کا اعلان
ڈاکٹر نظیر محمد عیاد نے یہ اعلان وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا