تفصیلات کے مطابق، یہ حادثہ کرک کے انڈس ہائی وے پر واقع امبیری کلمہ چوک کے قریب پیش آیا۔ تیز رفتاری کی وجہ سے ٹرالر مسافر وین کے اوپر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمیوں کو نزدیک کے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے 7 مزید افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اس واقعے کے نتیجے میں 10 افراد کی لاشیں اور 15 زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔