حال ہی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے ممتاز اسپنر کلدیپ یادو کی بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ روینا ٹنڈن کی بیٹی کے ساتھ تعلقات کی افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
اس وقت بھارتی کرکٹ ٹیم اپنی طلاق کی خبریں اور مسلسل شکستوں کی وجہ سے توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، لیکن اب کلدیپ یادو کے روینا ٹنڈن کی بیٹی کے ساتھ ڈیٹنگ کی خبریں بھی لوگوں کی دلچسپی کا باعث بن گئی ہیں۔
یہ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب مداحوں نے محسوس کیا کہ کلدیپ یادو روینہ ٹنڈن کی بیٹی راشا تھاڈانی کی انسٹاگرام پوسٹوں پر لائیکس کر رہے ہیں، جو اس تعلق کی افواہوں کی بنیاد بنی ہیں۔
تاہم، راشا اور کلدیپ نے اس معاملے پر کسی بھی قسم کا بیان دینے سے پرہیز کیا ہے۔
یہ ڈیٹنگ کی خبریں اس وقت آئی ہیں جب اداکارہ کی بیٹی کے فلمی کیریئر کا آغاز بھی قریب ہے، جس میں انہیں ایک اہم کردار میں متعارف کرایا جائے گا۔
دوسری جانب، کلدیپ یادو انجری کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ہونے والی سیریز میں شامل نہیں ہوں گے۔