کل ایسا کیا ہونے جا رہا ہے جو 10 سال میں صرف ایک بار ہوتا ہے؟

12 جنوری کو ایلنڈا نامی ایک عظیم خلائی چٹان زمین کے قریب سے گزرے گی

کل ایک ایسا نایاب واقعہ ہونے جا رہا ہے جو 10 سالوں میں صرف ایک بار وقوع پذیر ہوتا ہے۔ 12 جنوری کو ایلنڈا نامی ایک عظیم خلائی چٹان زمین کے قریب سے گزرے گی، جس کا مشاہدہ آپ اپنے گھر کی دوربین سے یا لائیو اسٹریم کے ذریعے کر سکیں گے۔

ماہرین کے مطابق، یہ خلائی چٹان جو کہ ایک پہاڑ جتنی بڑی ہے، زمین سے بہت قریب سے گزرے گی۔ ایلنڈا کی چوڑائی 4.2 کلومیٹر ہے، جو تقریباً امریکی شہر مینہیٹن کے برابر ہے۔ اس سیارچے کا زمین کے قریب ترین فاصلے تک آنا کئی دہائیوں کے بعد ہو رہا ہے، اور یہ فاصلہ زمین سے 7.6 ملین میل ہے، جو کہ زمین اور چاند کے درمیان اوسط فاصلے سے تقریباً 32 گنا زیادہ ہے۔

ناسا کی جیٹ پروپلشن لیبارٹری کے مطابق، اس کے بعد اگلی بار 2087 تک ایسے سیارچے زمین کے قریب آتے دکھائی نہیں دیں گے۔ اگر یہ سیارچہ زمین سے ٹکرا جاتا، تو اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانداروں کی معدومیت ہو سکتی تھی۔ اس کا بڑا سائز اسے خلا کے شوقین افراد کے لیے خاص طور پر دلچسپی کا باعث بناتا ہے۔

اتوار کو ایلنڈا 9.4 شدت سے چمکے گا۔ یہ اتنی شدت سے روشن ہوگا کہ اسے آنکھ سے براہ راست دیکھنا ممکن نہیں ہوگا، لیکن خلا کے مخصوص دوربینوں کے ذریعے اس کی روشنی دیکھی جا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین