بھارتی سینئر اداکار ٹیکو تلسانیا کو برین اسٹروک ہونے کی وجہ سے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اور ان کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا جا رہا ہے۔
انھیں ممبئی کے ایک معروف اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج انتہائی نگہداشت میں جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ابتدائی طور پر یہ خبر آئی تھی کہ ٹیکو کو دل کا دورہ پڑا ہے، تاہم بعد میں یہ واضح ہوا کہ اداکار کو برین اسٹروک ہوا ہے۔
ٹیکو تلسانیا کی اہلیہ دیپتی تلسانیا نے بتایا کہ وہ ایک فلم کی اسکریننگ میں شریک تھے جب ان کی طبیعت بگڑنے لگی، جس کے بعد انھیں فوراً اسپتال لے جایا گیا۔
اس وقت 70 سالہ اداکار کو ممبئی کے کوکیلا بین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں علاج فراہم کیا جا رہا ہے۔
ٹیکو تلسانیا نے اپنی مزاحیہ اداکاری کے ذریعے بالی ووڈ میں شہرت حاصل کی اور انہوں نے کئی معروف فلموں میں کام کیا، جن میں "ہم ہیں راہی پیار کے”، "انداز اپنا اپنا”، "قلی نمبر 1″، "راجہ ہندوستانی”، اور "چھوٹے میاں بڑے میاں” شامل ہیں۔