سارہ علی خان نے اپنا 50 کلو وزن کیسے کم کیا؟ راز سے پردہ اٹھ گیا

وزن کم کرنے میں کرن جوہر نے مرکزی کردار ادا کیا

ممبئی:معروف بالی ووڈ اداکارہ سارہ علی خان نے اپنا 50 کلو وزن کم کرنے کا طریقہ مداحوں سے شیئر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سارہ علی خان نے 96 کلو سے 45 کلو وزن تک کا سفر عزم، محنت اور صبر کے ساتھ مکمل کیا۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے یہ کہانی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سفر ایک نئی زندگی کا آغاز تھا۔
ایک انٹرویو میں سارہ نے بتایا کہ موٹاپے کی وجہ سے نہ صرف ان کی صحت متاثر ہوئی بلکہ ان کا خود پر اعتماد بھی ختم ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہامیں نے وزن کی مشین بھی توڑ دی تھی۔
سارہ کا کہنا تھا کہ موٹاپے کے دوران مثبت سوچ قائم رکھنا مشکل تھا لیکن یہی تبدیلی کا پہلا قدم تھا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ وزن کا زیادہ ہونا نہ صرف ظاہری شخصیت پر اثر انداز ہوتا ہے بلکہ اس کا اثر ہارمونی نظام پر بھی پڑتا ہے۔
سارہ نے اپنے وزن کم کرنے کا محرک ہدایتکار کرن جوہر کو قرار دیا، جنہوں نے انہیں فلم کی پیشکش کرتے وقت کہا تھا کہ اپنا آدھا وزن کم کریں۔
انہوں نے کہا کہ وزن کم کرنا صرف خوبصورتی کے لیے نہیں بلکہ اچھی صحت کے لیے بھی ضروری ہے۔ سارہ کے مطابق کارڈیو، مشقیں اور صحت مند خوراک ان کے سفر کے بنیادی ستون تھے۔
اپنے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے سارہ نے کہا کہ وہ اپنی خوراک اور صحت پر دھیان دیں، کیونکہ جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی صحت بھی بہت اہم ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین