سیف علی خان کے گھر پر ڈکیتی کی کوشش، چاقو کے متعدد وار سے اداکار شدید زخمی

یہ واقعہ رات کے ساڑھے تین بجے ممبئی کے بینڈرا علاقے میں سیف علی کے گھر میں پیش آیا

بھارتی اداکار سیف علی خان کے گھر میں ڈکیتی کی کوشش کی گئی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔

بالی ووڈ کے نواب کے طور پر جانے جانے والے سیف علی خان کو چاقو سے حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ رات کے ساڑھے تین بجے ممبئی کے بینڈرا علاقے میں سیف علی کے گھر میں پیش آیا۔

سیف علی خان کا مزاحمت کرنے پر چوری کی نیت سے آئے ایک شخص نے اُن پر چاقو سے حملہ کر دیا، جس کے باعث وہ زخمی ہو گئے اور انہیں فوری طور پر ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا۔

لیلاوتی اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ سیف علی خان کو گہرے زخم آئے ہیں، اور انہیں ریڑھ کی ہڈی کے قریب بھی زخم پہنچا ہے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مزاحمت کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

معلومات کے مطابق، ممبئی پولیس اس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے اور اداکار کے گھر والوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین