سرکاری ملازمین کے لئے الیکٹرک گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

سرکاری محکموں میں استعمال نہ ہونے والی گاڑیاں ایک ماہ کے اندر نیلام کی جائیں گی

کراچی: حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری محکموں میں استعمال نہ ہونے والی گاڑیاں ایک ماہ کے اندر نیلام کی جائیں گی اور کراچی کے سرکاری ملازمین کے لیے ای وی گاڑیاں خریدی جائیں گی۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی سربراہی میں سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے کفایت شعاری کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سعید غنی، ضیا الحسن لنجار، علی حسن زرداری سمیت مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں ہدایات دی گئیں کہ سرکاری گاڑیوں کی الاٹمنٹ کے لیے واضح گائیڈ لائنز پر سختی سے عمل کیا جائے۔ اس موقع پر مختلف محکموں کے سیکرٹریز نے سرکاری گاڑیوں کا دس سالہ ریکارڈ پیش کیا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ نیلامی کا عمل ایک ماہ میں مکمل ہونا چاہیے تاکہ وسائل ضائع نہ ہوں اور ضرورت کے مطابق نئی گاڑیاں خریدی جا سکیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ای وی گاڑیاں خریدنے سے حکومت کو پیٹرول اور ڈیزل پر خرچ ہونے والی رقم کی بچت ہوگی اور ان گاڑیوں کی نیلامی بھی آسان ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوامی وسائل کے شفاف استعمال اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ جن لوگوں نے سرکاری گاڑیاں غیر قانونی طور پر اپنے پاس رکھ لی ہیں، ان سے سختی سے کہا جا رہا ہے کہ وہ گاڑیاں واپس کریں

متعلقہ خبریں

مقبول ترین