مخصوص گیس کے سونگھنے سے دماغی صحت میں بہتری کا انکشاف

یہ طریقہ اس وقت ناقابلِ علاج مرض کے خلاف لڑنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق نے بتایا ہے کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے سانس میں ایک خاص گیس لینے کا طریقہ، الزائمرز بیماری سے نبرد آزما ہونے کا ایک نیا حل فراہم کر سکتا ہے۔

سائنسدانوں کی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سانس میں زینن گیس کا استعمال دماغی صحت کو فروغ دینے اور مسائل کے حل کی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے، جو کہ موجودہ وقت میں ناقابلِ علاج بیماریوں کے خلاف لڑنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

زینن ایک مہنگی گیس ہے جس کی نہ کوئی رنگت ہے اور نہ ہی خوشبو۔ یہ عام طور پر راکٹ کی روانگی میں مدد دینے والی گیس یا اینستھیزیا کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ، یہ ماؤنٹ ایورسٹ پر چڑھنے والے کوہ پیماؤں کے لیے بھی معاون ہوتی ہے۔

بریگھم اور واشنگٹن یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی گئی اس نئی تحقیق میں الزائمرز کے علاج میں زینن کی ممکنہ افادیت کا جائزہ لیا گیا۔

چوہوں پر کیے گئے ابتدائی تجربات کے نتائج اتنے امید افزا ہیں کہ سائنسدانوں نے اگلے چند مہینوں میں انسانی آزمائش کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین