کئی بڑی فلموں میں ناکامی کے بعد اداکار کس طرح کروڑ پتی بن گیا؟

نیل نیتن مکیش نے 1988ء میں بطور چائلڈ آرٹسٹ فلم وجے میں اپنی پہلی پرفارمنس دی

نیل نیتن مکیش، جو بالی ووڈ کے بڑے ستاروں جیسے سلمان خان، پربھاس، اور کترینہ کیف کے ساتھ کام کر چکے ہیں، انہوں نے انڈسٹری میں ناکامیوں کے باوجود کروڑوں کی دولت کیسے حاصل کی؟

نیل نے 13 سال کی ایک طویل مدت بالی ووڈ میں گزاری، تاہم وہ اپنی فلموں کی ناکامیوں کی وجہ سے خاص شہرت حاصل نہیں کر پائے۔ اطلاعات کے مطابق، 43 سالہ نیل نیتن مکیش نے اپنے کیریئر کا آغاز 2007ء میں کیا اور اس دوران 11 ناکام فلمیں دیں۔ ایک مشہور فنکار خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود، وہ اپنی اداکاری کے باعث ناظرین میں نمایاں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔

نیل نے کترینہ کیف کے ساتھ فلم نیویارک، پربھاس کے ساتھ ساہو، اور سلمان خان کے ساتھ پریم رتن دھن پایو میں کام کیا، مگر یہ سب کچھ بھی انہیں ادکاری کی دنیا میں کامیابی دلانے میں ناکام رہا۔

نیل نیتن مکیش نے 1988ء میں بطور چائلڈ آرٹسٹ فلم وجے میں اپنی پہلی پرفارمنس دی، جبکہ انہوں نے 2007ء میں جونی غدار کے ذریعے ہیرو کی حیثیت سے ڈیبیو کیا۔ آپ کی آخری فلم بائی پاس روڈ 2019 میں ریلیز ہوئی، جو مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی۔ اس ناکامی کے بعد نیل نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

اداکاری میں ناکامی کے بعد، نیل نے اپنی پروڈکشن کمپنی قائم کی، جس کا فیصلہ ان کے لیے بے حد کامیاب ثابت ہوا۔ اب وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس سے ایسے کروڑوں کا کمال کر رہے ہیں کہ جو انہوں نے کبھی بطور اداکار نہیں کمایا۔

یہ بھی یاد رہے کہ نیل اب ایک بار پھر اپنی نئی فلم ’حساب برابر‘ میں نظر آئیں گے، جو 24 جنوری کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

مقبول ترین